Jun ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • اسپین بنا دنیا کا پہلا یورپی ملک، کیوں؟

دی ہیگ میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہونے والا اسپین پہلا یورپی ملک بن گیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت میں شامل ہو گا جو بین الاقوامی عدالت انصاف میں زیر التوا ہے۔

فلسطین کے لیے بین الاقوامی حمایت کے تناظر میں ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریز نے کہا کہ میڈرڈ عالمی عدالت انصاف میں صیہونی حکومت کے خلاف نسل کشی کے مقدمے کے حامیوں میں شامل ہو گا۔

گزشتہ دسمبر میں جنوبی افریقہ نے اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالتی اتھارٹی انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں شکایت درج کرائی تھی تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ اسرائیل نے غزہ جنگ میں نسل کشی کا ارتکاب کیا ہے۔

سماعتوں اور تحقیقات کے بعد اس عدالت نے اسرائیل کو حکم دیا کہ وہ نسل کشی کو روکنے کے لیے اقدامات انجام دے۔

24 مئی کو ہیگ کی عدالت نے جنوبی افریقہ کی شکایت کی بنیاد پر جاری کیے گئے ایک فیصلے میں اسرائیلی حکومت سے کہا کہ وہ رفح میں اپنی فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روک دے اور انسانی امداد کی منتقلی کے لیے سرحدی گزرگاہوں کو کھول دے۔

اس کیس میں شامل ہونے والے پہلے یورپی ملک کے طور پر، اسپین نے حال ہی میں آئرلینڈ اور ناروے کے ساتھ فلسطین کو ایک آزاد ملک کے طور پر تسلیم کیا۔

اسپین کے وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنا ’تاریخی انصاف‘ کے قیام کی جانب ایک قدم ہے۔

ٹیگس