تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ
تل ابیب میں صیہونی پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم اور مظاہرین کی وسیع گرفتاری کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: اتوار کی صبح ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی پولیس نے تل ابیب میں وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر حملہ کرنے کے بعد 33 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اسرائیلی پولیس نے فلسطینی استقامت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کی برطرفی کی درخواست کی حمایت میں تل ابیب میں مظاہرے کرنے والے صیہونیوں پر حملہ کر دیا۔اس رپورٹ کے مطابق پولیس نے مظاہرین پر واٹر کینن سے حملہ کیا اور انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔
عبرانی زبان کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ القدس شہر میں ہزاروں صیہونی آباد کاروں نے بھی مظاہرہ کیا اور غزہ میں مزاحمت کاروں کے ساتھ قیدیوں کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا۔