Jun ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکی صدر کے بیٹے کی گردن پر عدالت کی لٹکتی تلوار، جوبائیڈن کے بیٹے کو 15 برس کی ہو سکتی ہے جیل

امریکی عدالت نے صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار دے دیا۔

سحر نیوز/ دنیا: ولمنگٹن کی عدالت نے ہنٹر بائیڈن کے خلاف نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دیے تاہم عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کےلیے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ ہنٹر بائیڈن کو مقدمے میں درج 3 الزامات پر 15 برس قید ہو سکتی ہے، امریکا میں پہلی بار عہدے پر موجود امریکی صدر کے بیٹے کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔

دوسری طرف امریکی صدر جو بائیڈن نے بیٹے کے خلاف عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

 

ٹیگس