Jun ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  •  ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلا دیش نے نیپال کو تو پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بنگلا دیش نے نیپال کو اکیس رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

سحرنیوز/دنیا: امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سینتیسویں میچ میں نیپال نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، دونوں ٹیمیں کنگز ٹاؤن میں مدمقابل ہوئیں۔

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ انیس اعشاریہ تین اوور میں ایک سو چھے ران بناکر آؤٹ ہوگئی بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ سترہ رن شکیب الحسن نے بنائے جواب میں نیپال کی بھی پوری ٹیم بیسویں اوور میں صرف پچاسی رن بناکر آؤٹ ہوگئی بنگلہ دیش کی جانب سے حن ثاقب نے چار وکٹ لئے۔

ایونٹ کے ایک اور میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے دی۔ آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھے رن بنائے ڈیلینی نے اکتیس رن بنائے جواب میں پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سات رن بنالئے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ بتیس رن بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے

ٹیگس