Jun ۲۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • کرکٹ کی تاریخ میں افغانستان کا تاریخی کارنامہ، افغانستان نے آسٹریلیا کو دی شکست

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 8 مرحلے کے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان نے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

ویسٹ انڈیز کے کنگز ٹاؤن اسٹڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 148 رنز بنائے جب کہ جواب میں آسٹریلیاکی پوری ٹیم127رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے گلبدین نائب نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

افغانستان کی جانب سے بلے باز رحمان اللہ گرباز 60 رنز بناکر نمایاں رہے, آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے مسلسل دوسرے میچ میں ہیٹ ٹرک کی، اس طرح وہ ایک ٹی 20 ورلڈکپ میں 2 ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے واحد باولر بن گئے ہیں، بنگلادیش کے بعد افغانستان کے خلاف بھی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

 

ٹیگس