Jun ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • سربیا میں غاصب اسرائیلی حکومت کے سفارت خانے پر فائرنگ

ایک عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایک حملہ آور نے سربیا کے دارالحکومت میں اسرائیلی سفارت خانے پر گولی چلائی جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

سحر نیوز/ دنیا: ہمارے ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، یدیعوت آحرونوت اخبار نے سنیچر کی سہ پہر لکھا ہے کہ سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک محافظ زخمی ہوگیا۔

اس رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے غاصب صیہونی حکومت کے سفارت خانے کی سیکورٹی کے انچارج پولیس افسر پر گولی چلائی اور اس نے جواب میں گولی مار دی اور اسے ہسپتال لے جایا گیا۔

اس واقعے کے ردعمل میں سربیا کے وزیر داخلہ نے کہا کہ "اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ ہے"۔ پولیس اہلکار کی گردن میں زخم آیا تاہم وہ حملہ آور کو مارنے میں کامیاب ہو گیا۔

حملہ آور کی شناخت اور اس کی اس کارروائی کے محرکات کا تاحال تعین نہیں ہوسکا ہے اور اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ہندوستان میں صیہونی سفارت خانے کے قریب دھماکہ پر اسرائیل کا رد عمل

 

 

ٹیگس