Jul ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  • آسٹریلوی سینیٹر کو فلسطین کی حمایت کی سزا، پارٹی سے معطل

آسٹریلیا کی لیبر پارٹی نے اپنی ایک رکن کو فلسطین کی حمایت کرنے کے سبب معطل کر دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبر پارٹی نے اپنی خاتون رکن فاطمہ پیمان کو اس ملک کی پارلیمنٹ میں حالیہ ووٹنگ کے دوران خودمختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرنے پر پارٹی کی رکنیت سے غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کر دیا۔ فاطمہ پیمان نے اپنی ایک ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ کل، وزیر اعظم نے لیبر پارٹی میں میری رکنیت غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہے۔
فاطمہ پیمان نے مزيد بتایا ہے کہ اب پارٹی کے تمام اراکین سے ان کا رابطہ ختم ہو گیا ہے اور انہیں میٹنگوں، کمیٹیوں اور جماعتی نشستوں سے بھی خارج کر دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ خودمختار فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر ووٹنگ گزشتہ منگل کو آسٹریلوی پارلیمنٹ میں ایک پارٹی کی درخواست پر ہوئی تھی اور فاطمہ پیمان نے اپنی پارٹی کے فیصلے کے خلاف اس قرارداد کی حمایت ميں ووٹ دیا تھا۔

ٹیگس