Jul ۱۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • جوبائیڈن کورونا کا شکار، صدارتی نامزدگی خطرے میں

امریکی صدر جوبائیڈن کورونا کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد ان کی تمام انتخابی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔

سحرنیوز/دنیا: وائٹ ہاؤس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن میں کورونا کی علامات دیکھی گئی ہیں اور انھیں ویکسین لگا دی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس وقت قرنطینہ میں ہیں لیکن دفتری امور انجام دیتے رہیں گے۔
دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے بڑھتی مخالفت کے سبب پارٹی نے صدر جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق دو تہائی ڈیموکریٹس چاہتے ہیں کہ جو بائیڈن دوبارہ صدارتی امیدوار نہ بنیں۔ جو بائیڈن کو دوبارہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی میں ووٹنگ کا آغاز اگلے ہفتے ہونا تھا مگر پارٹی رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ یہ ووٹنگ اب اگست کے پہلے ہفتے میں کی جائے گی۔

ٹیگس