Jul ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو سے حماس کے ساتھ معاہدے کا مطالبہ، صیہونی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف

صیہونی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف نے صیہونی وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے لئے حماس کے ساتھ سمجھوتہ کیا جائے۔

سحرنیوز/دنیا: اسرائیل فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف ہرتزی ہالیوی نے نیتن یاہو کے بلائے گئے اجلاس میں مطالبہ کیا کہ وہ قیدیوں کے تبادلے کے لئے تحریک حماس کے ساتھ سمجھوتہ کریںیہ اجلاس تقریبا گيارہ بجے رات میں شروع ہوا تھا اور آدھے گھٹنے بعد ہی ہالیوی کی بات ختم ہوتے ہی نیتن یاہو نے کہا کہ اب کافی وقت گذر چکا ہے اور میں جلسے کے اختتام کا اعلان کرتا ہوںاس اجلاس میں صیہونی وزیرجنگ یوآو گالانت، صیہونی حکومت کے جاسوسی کے ادارے موساد کے سربراہ ڈیویڈ بارنیا، اس غاصب حکومت کی داخلی سلامتی کے ادارے شاباک کے سربراہ رونین بار اور دیگر اعلی حکام موجود تھے۔
ہرتزی ہالیوی نے اس اجلاس میں زور دے کر کہا کہ جنگی اہداف کے حصول اور اسرائیلی فوج کے مدنظر آپریشنل مرکز کے پیش نظر قیدیوں کے تبادلے کے لئے سمجھوتہ ضروری ہے۔ ہرتزی نے کہا کہ اب ہمیں سمجھوتہ کر لینا چاہئے اور کوئی ایسی چیز نہيں جوغزہ میں میدان جنگ میں واپسی سے روک سکے۔
اس رپورٹ کے مطابق ایک باخبر ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ ایسی حالت میں جب اجلاس کو شروع ہوئے صرف آدھے گھنٹے ہوئے تھے نیتن یاہو نے ہالیوی کی بات ختم ہوتے ہی جلسے کے اختتام کا اعلان کردیا اور کہا کہ اب دیر ہوچکی ہے اور وہ تھکے ہوئے ہيں۔

ٹیگس