Jul ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran

صیہونی حکومت کے طیاروں نے 20 جولائی کی شام کو یمن کے مغرب میں واقع بندرگاہی شہر الحدیدہ پر حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی حکومت کی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ 20، F-35 لڑاکا طیاروں نے انجام دیا جس کے دوران سیکڑوں ٹن دھماکہ خیز مواد گرائے گئے۔ یمنی میڈیا کے مطابق غاصب حکومت کے جنگی طیاروں نے اس حملے میں ایک آئل ٹینک کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں آس پاس کے علاقوں میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے اس حملے میں کم سے کم سترہ یمنی شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
ایک امریکی اہلکار نے عبرانی واللا ویب سائٹ سے بات چیت میں الحدیدہ پر اسرائیلی F-35 لڑاکا طیاروں کے حملے کی تصدیق کی اور ان حملوں کو تل ابیب پر ڈرون حملے کا ردعمل قرار دیا۔

ٹیگس