صیہونی حکومت کے وزرائے خارجہ اور خزانہ پر پابندیاں لگائی جائیں، جوزپ بوریل کا یورپی یونین سے مطالبہ
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی کابینہ کے وزیر خزانہ اوروزیر داخلہ پر پابندی لگائے۔ دوسری جانب یورپی ٹرائیکا نے دوہرے معیاروں پر عمل کرتے ہوئے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے اسلامی جمہوریہ ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو اس کی کھلی دہشت گردانہ جارحیت کا جواب نہ دے۔
سحرنیوز/دنیا: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے انچارج جوزف بورل نے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر ایک پیغام میں لکھا کہ ایسے وقت میں جب کہ دنیا غزہ میں جنگ بندی پر زور دے رہی ہے، ایتامار بین گوئر نے غزہ میں شہریوں کے لیے ایندھن کی ترسیل اور امداد میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی وزیر خزانہ بزالل سموٹریچ کے مذموم بیانات جنگی جرائم پر اکسانے والے ہیں لہذا ان پر پابندیاں یورپی یونین کے ایجنڈے پر ہونی چاہئیں۔