ایران کے ممکنہ جوابی حملے کے خوف سے صہیونیوں میں افراتفری پھیل گئی ہے، عبرانی میڈیا کا اعتراف
Aug ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
صہیونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی آبادکاروں میں پھیلے گئے خوف و ہراس سے پردہ اٹھاتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب میں زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ حملہ کا منتظر رہنا ایک ایسا سخت دباؤ ہے جس نے صیہونی آبادکاروں کی نیندیں حرام کر رکھی ہے۔
صیہونی روزنامہ یدیعوت احارانوت نے بھی مقبوضہ علاقوں کی مخدوش صورتحال کے بارے میں لکھا ہے کہ حملے کے خوف سے ممتاز ڈاکٹر ہسپتالوں کو چھوڑ رہے ہیں۔
صہیونی میڈیا ذرائع نے بارہا خبر دی ہے کہ ایران کے حملے کے خوف سے مقبوضہ علاقوں میں مسلسل خوف و ہراس پھیل رہا ہے اور نفسیاتی مراکز صحت میں لوگوں کا ہجوم بڑھ رہا ہے۔