امریکا میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے
امریکا میں کملا ہیرس کی کمپین کے ساتھ ہی فلسطین کی حمایت میں مظاہرے بھی شروع ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: ایسے حالات میں کہ جب کملا ہیرس کی نامزدگی کے باضابطہ اعلان کے لئے امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے حامی، ڈی این سی کے تحت پورے ملک سے شیکاگو میں جمع ہیں، امریکی عوام کے ایک حصے نے اس اسمبلی کے انعقاد کے پہلے دن صیہونی حکومت کی حمایت میں بائیڈن حکومت کے اقدامات کے خلاف مظاہرہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی مظاہرین نے شیکاگو یونین پارک میں اجتماع کیا اور اس کے بعد مظاہرہ کیا جس کے دوران انہوں نے ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ "اسرائیلی حکومت کے لئے امریکی مدد کا سلسلہ روکا جائے" اور "غزہ میں جنگ بند کی جائے"۔
مینے سوٹا سے شیکاگو تک کا سفر طے کرنے والی 68 سالہ مائکل کوہن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ کملا ہیرس کو ووٹ دیں گے لیکن وہ غزہ جنگ کے سلسلے میں امریکی پالیسیوں کو برداشت نہیں کر سکتے۔
انہوں نے زور دیا کہ مجھ سے یہ نہیں ہوگا کہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ زندگی گزاروں، اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ کھیلوں لیکن جو بچے مارے جا رہے ہیں ان کےلئے کچھ بھی نہ کروں۔
در ایں اثنا فلسطین کے حامی کچھ لوگوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ روآں ہفتے میں آزادی بیان کے اپنے حق کا استعمال کریں گے اور ڈیموکریٹک پارٹی کی اسمبلی میں اپنی بات کہیں گے۔ ان لوگوں نے خود کا نام "نسل کشی کے خلاف تنظیم" رکھا ہے۔ ان لوگوں نے ان تمام لوگوں اور تنظیموں کو اسلحا جاتی مدد پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے جو انسانی حقوق کی پامالی کر چکے ہوں۔