صیہونی پولیس اور ارتھوڈوکس یہودیوں میں جھڑپیں + ویڈیو
صیہونی حکومت کی پولیس نے جبری بھرتی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے ارتھوڈکس صیہونیوں کو منتشر کرنے کے لئے ایک بار پھرطاقت کا استعمال کیا اور مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
سحرنیوز/دنیا: غزہ میں محاذ جنگ پر لڑنے کےلئے نوجوان ارتھوڈکس صیہونیوں کی بھرتی کے خلاف مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فوجی بھرتی مرکز کے سامنے ہونے والا احتجاجی مظاہرہ تشدد کا شکار ہوگیا۔
ارتھوڈکش یا انتہا پسند صیہونی پہلے بھی لازمی فوجی سروس میں بھرتی کے خلاف مظاہرے کرتے رہے ہيں۔ اس سے پہلے انہوں نے ایک فوجی چھاؤنی کے ٹریننگ سنٹر کے سامنے مظاہرہ کیا تھا اور ٹریننگ سنٹر میں گھس کر ہنگامہ کیا تھا۔
ارتھوڈکس صیہونی نوجوان جنہیں جلیلہ میں لازمی فوجی خدمت کے لئے پورے مقبوضہ فلسطین سے بھرتی کیا جا رہا تھا، ان کی پولیس کے ساتھ جھڑپيں ہوئیں اور وہ لازمی خدمت کے بجائے اپنے گھر واپس جانے کا مطالبہ کررہے ہيں۔
صیہونی حکومت کی پولیس نے کم سے کم بارہ ارتھوڈکس صیہونیوں کو گرفتار کر لیا۔