حزب اللہ کا حملہ، صیہونی کارخانے بند، 2 لاکھ صیہونی آباد کار اسرائیل سے بھاگ گئے
Aug ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ لبنان کے حملے جاری رہنے کی وجہ سے صیہونی کارخانے بند ہوگئے ہیں اور صیہونیوں کی معیشت اور صنعت کو سنگین نقصان پہںچا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گویر نے جو انتہا پسندی میں مشہور ہیں، اپنے ایک تازہ بیان میں، اپنی حکومت کے وزیر جنگ کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ " تم نے لبنان کے بجائے شمالی اسرائيل کو عصر حجر میں واپس پہنچا دیا ہے۔ بین گویر نے "یواو گالانت" سے کہا کہ " تم نے کہا تھا کہ لبنان کو عصر حجر میں پہنچا دو گے اور اس وقت تو تم نے خود شمالی علاقوں کو عصر حجر میں پہنچا دیا ہے۔"
قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ لبنان کے حملوں کے بعد تقریبا دو لاکھ صیہونی آباد کار شمالی مقبوضہ فلسطین سے بھاگ گئے ہیں ۔