Sep ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • غزہ کے بارے میں جوزپ بوریل کا اہم بیان

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص غزہ کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر کی رپورٹ کو نظر نہیں کر سکتا۔

سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق جوزپ بوریل کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر ٹور وینیس لینڈ (Tor Wennesland) کی جانب سے غزہ کے دورے کے بعد دی گئی گواہی کے بعد بھی جنگ بندی نہیں ہوتی تو اس کا مطلب ہے، مہلک تباہی، محرومی اور وبا، معصوم متاثرین، اسرائیلی قیدی اور فلسطینی شہریوں کی کبھی ختم نہ ہونے والی سنگین گنتی اور غزہ میں زندگی کے امکانات کو تباہ کرنے والی جنگ۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ پیس پراسیس ٹور وینیسلینڈ نے غزہ کے دورے کے بعد جو اپنی آنکھوں دیکھی پہلی رپورٹ دی۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ آج میں غزہ سے واپس آیا ہوں اور وہاں میں نے خود، دشمنی کے تباہ کن اثرات کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں تباہی کا پیمانہ بہت زیادہ ہے۔ انسانی ضروریات بہت زیادہ اور بڑھ رہی ہیں اور شہری اس تنازع کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

ٹیگس