اسرائیل نے غزہ جنگ کےلئے بھاری قیمت چکائی ہے، بنی گینٹز
Sep ۰۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
صہیونی جنگی کابینہ کے سابق رکن نے نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ جنگ کی سنگین قیمت ادا کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی جنگی کابینہ کے سابق رکن بنی گینٹز نے وزیراعظم نتن یاہو کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس جنگ میں ہم نے اب تک بھاری قیمت ادا کی ہے۔ نیتن یاہو قیدیوں کی زندہ واپسی نہیں چاہتے ہیں اور نیتن یاہو اپنی سیاسی ساکھ بچانے کی فکر میں ہیں۔ جنوبی سرحدوں سے ہجرت کرنے والے صہیونیوں کی گھروں کو واپسی نتن یاہو کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔
گینٹز نے مزید کہا کہ ہم کابینہ میں ہوں یا نہ ہوں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ نیتن یاہو اپنی رائے پر عمل کرتے ہیں۔