Sep ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کا بائیکاٹ کیا جائے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر برائے خوراک نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔

سحر نیوز/ دنیا: ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر برائے خوراک مائیکل فخری نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نہ صرف یہ کہ غزہ میں انسان دوستانہ امداد نہیں پہنچنے دے رہی ہے بلکہ وہاں کی زمین اور خوراک کے ذرائع کو بھی نابود کر رہی ہے۔ انھوں نے صیہونی حکومت کے بائیکاٹ اور اس کے حامیوں پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مائیکل فخری نے اس سے پہلے ایک رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ دسمبر2023 کے آس پاس دنیا میں بھوک مری اور قحط سے دوچار لوگوں میں اسّی فیصد غزہ کے باشندے تھے۔ انھوں نے کہا کہ جنگوں کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہيں ملتی کہ کوئی قوم اتنی تیزی کے ساتھ قحط اور بھوک مری سے دوچار ہوئی ہو۔

یہ رپورٹ ایسی حالت میں جاری ہوئی ہے کہ اقوام متحدہ کے ترجمان نے جمعرات کو کہا تھا کہ صیہونی حکومت کو غزہ پر قابض کی حیثیت سے یہ اطمینان دلانا چاہئے کہ انسان دوستانہ تنظیمیں آزادی کے ساتھ موثر انداز میں اپنا کام کرسکتی ہیں۔ اسٹیفن دوجاریک نے غزہ میں انسان دوستانہ امداد رسانی میں اقوام متحدہ کی ایڈ اینڈ ورک ایجنسی انروا کی بنیادی حیثیت پر زور دیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کو غزہ پر قابض کی حیثیت سے اس بات کی ضمانت دینی چاہئے کہ انسان دوستانہ امداد رسانی میں کوئی رکاوٹ نہیں پیدا ہوگی ۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا کہ ہم غزہ میں امداد رسانی کے حوالے سے اسرائیلی حکام سے مستقل طور پر رابطے میں ہیں ۔

 

ٹیگس