Sep ۱۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • افغانستان سے امریکی فوجیوں کے ذلت آمیز انخلا پر بائيڈن حکومت پر کڑی تنقید

امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی نے ایک رپورٹ میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے ذلت آمیز انخلا پر بائیڈن حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی نے ایک رپورٹ میں افغانستان سے فوجی انخلا کے تعلق سے بائیڈن حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ فیصلہ سیکورٹی کی صورت حال، دوحہ سمجھوتے یا امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے قومی سلامتی کے سینیئر مشیروں کی بنیاد پر نہیں کیا گیا۔
اس رپورٹ میں بائیڈن حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے طالبان کے ہاتھوں کا بل کے سقوط کرجانے کے سلسلے میں بے توجہی اور غفلت برتی ہے۔ اس رپورٹ پر ردعمل میں وائٹ ہاؤس نے امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے چیئرمین پر امریکی فوجیوں کے انخلا کی تفصیلات سے پردہ اٹھانے اور اس سلسلے میں ٹرمپ کے کردار کی وضاحت پیش نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ٹیگس