Sep ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • صیہونی دہشت گردی کے سامنے اقوام متحدہ بھی بےبس

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی دہشتگرد ٹولے کے اقدامات نے غزہ میں اس کے انسان دوستانہ اقدامات اور امدادرسانی کے عمل کو بڑا کمزور بنا دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (OCHA) نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کی موجودہ صورتحال نے اس علاقے کے باشندوں کو انسانی اور طبی امداد فراہم کرنے کی اقوام متحدہ کی صلاحیت کو کمزور کر دیا ہے۔ اس سے قبل صیہونی ٹولے کے انتہاپسند وزیر نے غزہ کے لئے مکمل طور سے انسانی امداد روکنے کی بات کی تھی۔ انسانی حقوق کے شعبے سے وابستہ آزاد ماہرین اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کے ایک گروپ نے ایک بیان میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ والوں کو بھوکا رکھنے کے لئے شروع کی گئی مہم کی شدید مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرنے والی انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی کی درجہ بندی کی کمیٹی (آئی پی سی) نے پہلے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ جنگ جاری رہنے اور امداد کی رسائی محدود ہونے کی وجہ سے غزہ کی پٹی کو شدید قحط کا خطرہ لاحق ہے۔ فلسطین ہلال احمر سوسائٹی نے بھی اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ غزہ پٹی کی آبادی کی اکثریت یعنی تقریباً چھیانوے فیصدعوام شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

ٹیگس