صہیونی فوج کا یمنی میزائل کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف
Sep ۱۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
چند گھنٹوں کی خاموشی کے بعد اسرائیلی فوج نے یمنی مسلح افواج کی جانب سے داغے گئے میزائل کو روکنے میں فضائی دفاعی نظام کی ناکامی کا اعتراف کیا۔
سحرنیوز/دنیا: خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کی جانب سے داغے گئے میزائل کے نتیجے میں "کفر دانیال" قصبے کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پالیا گيا۔ اس بیان میں یمنی فوج کے میزائل کو ناکارہ بنانے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میزائل کو ناکارہ بنانے کےلیے فضائی دفاعی نظام "حیتس" اور "آئرن ڈوم" کی طرف سے جو کوششیں کی گئیں ان کے نتائج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
یہ بیان ان ميڈیا رپورٹوں کے بعد جاری کیا گیا کہ جس میں کہا گيا تھا کہ اتوار کی صبح ایک میزائل تل ابیب کے قریب گرا ہے جس کے بعد اس مقام پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔