Sep ۱۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
  • حماس کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہیے، یائر لیپیڈ

صیہونی حکومت کے اپوزیشن لیڈر یائر لیپیڈ نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کے بعد کہا کہ حکومت کو غزہ میں قیدیوں کے حوالے سے حماس کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہیے۔

سحرنیوز/دنیا: یائر لیپیڈ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غزہ میں صہیونی قیدی مزید انتظار نہیں کر سکتے ہیں کہا کہ ہمیں قیدیوں کے بارے میں حماس کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ قیدیوں کی واپسی تک صیہونی حکومت کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئے گی یہ دعوی کیا کہ حماس معاہدے تک پہنچنے میں رکاوٹ ہے لیکن اسرائیلی حکومت کو اس کے حصول کے لیے مزید کوششیں کرنی چاہییں۔ غزہ کی پٹی کے باشندوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے گيارہ ماہ کے بعد اس جنگ میں کہ جس کا آغاز تحریک حماس تحریک کو نابود کرنے اور صیہونی قیدیوں کی واپسی کے دو اہداف کے ساتھ سات اکتوبر 2023 کو کیا گیا تھا، ابھی تک جارح صیہونی حکومت کو کوئی بھی مقصد حاصل نہیں ہوا ہے.
غزہ  کے خلاف جارح صیہونی حکومت کی جنگ بارہویں مہینے میں داخل ہوگئی ہے جبکہ صیہونی حکومت اور تحریک حماس نے قطر اور مصر کی ثالثی اور امریکہ کی موجودگی میں چند ماہ قبل بالواسطہ اور غیر مستحکم مذاکرات کا آغاز کیا تاہم تل ابیب کی خلاف ورزیوں اور مذاکرات کی راہ میں روڑے اٹکانے کی وجہ سے اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ہے۔

ٹیگس