Sep ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • نسل کش صیہونی حکومت کے خلاف مختلف یورپی ممالک میں مظاہرے

سویڈن اور اٹلی میں عام شہریوں نے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کر کے غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

سحرنیوز/دنیا: سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں لوگوں نے صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف مظاہرہ کر کے جارح صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی اور فلسطینی بچوں کے قتل عام کی مذمت کی۔ سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی ان پانچ ہزار افراد میں شامل تھیں جنہوں نے اس مظاہرے میں حصہ لیا۔ مظاہرین نے ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا، فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرو اور غزہ میں بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔
تھنبرگ نے مظاہرے کے موقع پر صحافیوں سے کہا کہ جو بھی جو کچھ کر سکتا ہے اسے اپنی آواز اٹھانی چاہیے اور اسے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں بھی فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے مظاہرہ کیا اور صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے کہ جن کی تعداد تقریباً چار ہزار تھی، غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور لبنان میں صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کی مذمت کی۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا "نسل کشی بند کرو"۔
مظاہرین نے اسی طرح "فلسطین کو آزاد کرو" اور "نیتن یاہو قاتل ہے" کے نعرے بھی لگائے۔ مظاہرین نے اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کی حکومت پر بھی تنقید کی اور اس پر اسرائیل کے جرائم میں شریک ہونے کا الزام لگایا۔

ٹیگس