اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اسرائيل میں داخلے پر پابندی اور انھیں ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کی مذمت
اقوام متحدہ کے رکن ملکوں نے ایک مراسلے پر دستخط کر کے صیہونی حکام کی جانب سے سیکریٹری جنرل کے اسرائيل میں داخلے پر پابندی اور انھیں نا پسندیدہ شخصیت قرار دینے کے صیہونی اقدام اور اسی طرح غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کئے جانے پر کڑی تنقید کی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: اقوام متحدہ کے ایک سو پانچ رکن ملکوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی بھرپور حمایت میں تحریر کردہ اس خط پر دستخط کئے ہیں، جنھوں نے انٹونیو گوترش کے اسرائیل میں پابندی کے صیہونی حکام کے فیصلے پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔
اس خط میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے، اقوام متحدہ کے مشن اور بحرانوں کا خاتمہ کرانے میں اس کے ثالثانہ کردار اور انسان دوستانہ امور میں اس کے کردار کی حمایت کرنے کی اس کی توانائی کمزور پڑنے کی نشاندہی ہوتی ہے۔
اس خط پر دستخط کرنے والے ملکوں کا کہنا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور ان کے امور کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے ان کا اور ان کے عہدے کا احترام کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔