Oct ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان نے کیا کمال، صیہونی فوجی اڈوں پر ڈرون حملہ، 15 ہلاک اور 67 زخمی + ویڈیوز

غاصب صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ بنیامینہ میں حکومت کی گولانی بریگیڈ بیرکوں میں حزب اللہ کے خودکش ڈرون کے دھماکے کے نتیجے میں 15 صیہونی فوجی ہلاک اور 67 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجزیرہ کے حوالے سے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں لبنانی حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے خودکش ڈرون کے دھماکے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حیفا کے جنوب میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈے پر حزب اللہ کے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 67 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 15 صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ حیفا کے شمال میں کریوت میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

صیہونی حکومت کے آرمی ریڈیو نے جنوبی حیفا میں بنیامینہ پر ڈرون حملے کے بارے میں اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے آپریشن کے نتیجے میں متعدد صیہونی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
بعض ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ زخمی صیہونیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے آپریشن کے مقام پر متعدد ہیلی کاپٹر اور 50 ایمبولینسیں روانہ کی گئی ہیں۔

ٹیگس