Oct ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
  • آسٹریلیا کا اپنے شہریوں کواسرائیل سے فورا نکل جانے کا مشورہ

مقبوضہ فلسطین میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے پیش نظر آسٹریلیا نے اپنے شہریوں سے فوری اسرائیل سے نکل جانے کو کہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پنی وونگ نے کہا ہے کہ کینبرا کو اسرائیل اور مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں ممکنہ طور پر تیزی سے صورتحال کے ابتر ہونے پر شدید تشویش لاحق ہے۔

انہوں نے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ آسٹریلوی باشندے جو اسرائیل میں ہیں وہ جلد از جلد اسرائیل کو ترک کردیں۔

کینبرا حکومت سے وابستہ ادارے نے بھی کہا ہے کہ آسٹریلیا کے باشندے مقبوضہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور جنگ کی صورتحال میں وہاں کا سفر نہ کریں ۔ اس ادارے نے کہا کہ آسٹریلیا کے لوگ ضرورت پڑنے کی صورت میں مقبوضہ علاقوں کے اپنے دورے کے بارے میں نظر ثانی کریں اور اگر وہاں موجود ہيں تو وہاں رکنے کے بارے میں بھی نظرثانی کریں اور جب تک محفوظ ہيں وہاں سے نکل آئيں ۔

ٹیگس