نیتن یاہو دور حاضر کا ہٹلر ہے، نکاراگوئے کے صدر
Oct ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
نکاراگوئے کے صدر نے صہیونی وزیر اعظم کو ہٹلر قرار دیتے ہوئے غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کی نسل کشی اور جنگی جرائم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
سحرنیوز/دنیا: نکاراگوئے کے صدر ڈینیئل اورٹیگا نے صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں اقتدار کی کرسی پر براجمان لوگ امریکہ اور یورپ کے سامراجی نمائندے ہیں۔
اورٹیگا نے نیتن یاہو کا موازنہ نازی جرمنی کے سابق رہنما ایڈولف ہٹلر سے کیا اور کہا کہ دہشت گردی کی سیاست میں ملوث ہونے کی وجہ سے انہیں شیطان کا بیٹا کہا جاسکتا ہے۔
اورٹیگا نے مزید کہا کہ یہ امریکہ اور یورپ کے حکمران ہیں جو اسرائیل کو مسلح کرتے ہوئے اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔