انتہا پسند صیہونی وزیر کی مسجد الاقصی کی بےحرمتی
Oct ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے داخلی سیکورٹی کے وزیر ایتمار بن گویر اور صیہونی انتہا پسندوں کے ایک گروہ نے ایک بار پھر مسجد الاقصی کے خلاف جارحیت کی۔
سحرنیوز/دنیا: مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایتمار بن گویر کچھ انتہاپسند صیہونیوں کے ساتھ مسجدالاقصی کے صحن میں داخل ہوگئے اور اشتعال انگیز حرکتیں کرنے لگے۔ صیہونی انتہاپسند اکثر اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی پر یلغار کرتے ہیں اور اس مقدس مقام کی توہین کرتے ہيں، صیہونیوں کا مقصد مسجد الاقصی کی پوزیشن کو تبدیل کرنا ہے۔
صیہونی، اپنے مذموم عزائم پر عمل درآمد کرنے کےلئے ہر ممکن طریقے سے مسجدالاقصی کو زمان و مکان کے لحاظ سے تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہيں۔