اسرائیل تباہی کے دہانے پر
Oct ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
صیہونی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملوں میں شدت آنے کے بعد متعدد کارخانے بند ہوگئے ہیں اور کمپنیاں یہاں سے جانے لگی ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: غاصب صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملوں میں شدت آنے کے بعد دو اہم کمپنیوں نے مقبوضہ فلسطین ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائيل میں دو اہم کمپنیوں کرن اے اور انسائٹ پارٹنر نے مقبوضہ فلسطین سے امریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دونوں اہم کمپنیاں مقبوضہ فلسطین میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کام کرتی رہی ہیں۔