Oct ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی کو قحط کے شدید خطرے کا سامنا ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے شمالی غزہ پٹی میں جاری بحران کے قحط میں تبدیل ہونے کی بابت خبردار کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ تقریبا چورانوے ہزار ٹن اشیائے خورد و نوش مصر اور اردن میں موجود ہے جس سے چار مہینے کی مدت تک کے لئے دس لاکھ افراد کی غذائی ضرورت پوری ہوسکتی ہے۔ لیکن اسے غزہ تک پہنچائے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے مزید کہا کہ رواں مہینے میں صرف پانچ ہزار ٹن غذائی اشیا غزہ میں پہنچ سکی ہیں اور غزہ میں انسان دوستانہ امداد پہنچائے جانے کی راہ میں بہت سے رکاوٹیں ہیں۔

واضح رہے کہ رواں مہینے ایک عالمی مبصر نے بھی خبردار کیا تھا کہ ساری غزہ پٹی کو قحط کے خطرے کا سامنا ہے کیونکہ اسرائیل کی فوجی کارروائيوں نے تشویشوں میں اضافہ کر دیا ہے اور انسان دوستانہ امداد تک رسائی کو مشکل بنا دیا ہے۔

ٹیگس