تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف لاکھوں افراد کا مظاہرہ، حماس کے ساتھ معاہدے کرنے کا مطالبہ
Nov ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
ہزاروں صہیونیوں نے تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا اور حماس کے ساتھ امن معاہدے کا مطالبہ کیا۔
سحرنیوز/دنیا: عبرانی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ ہزاروں صہیونیوں نے تل ابیب میں وزارت دفاع کی عمارت کے باہر مظاہرہ کیا اور قیدیوں کی رہائی کے لئے حماس کے ساتھ معاہدے کا مطالبہ کیا۔ اس سے پہلے یدیعوت احارونوت نے صہیونی قیدیوں کے بارے میں نیتن یاہو کے خیالات سے پردہ اٹھایا تھا جس کے بعد ان کے خلاف مظاہروں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس اخبار نے کہا تھا کہ نیتن یاہو قیدیوں کی رہائی کے بجائے اپنی کابینہ کی بقاء اور تحقیقات سے بچنے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔
باخبر ذرائع نے کہا تھا کہ نیتن یاہو کو خدشہ ہے کہ اگر قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوجائے تو جلد انتخابات اور تحقیقاتی کمیٹی کا مطالبہ زور پکڑے گا۔