Nov ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  • ایک ایسا سروے جس نے نتن یاہو کے سارے دعووں کی پول کھول دی

مقبوضہ فلسطین میں انجام پانے والے ایک نئے سروے کے مطابق اسرائیلی وزیر جنگ یواو گالانت کو برخاست کئے جانے کے بعد 58 فیصد صیہونی نتن یاہو سے بے اعتماد ہوچکے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق دہشتگرد صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 کے تازہ سروے کے مطابق 55 فیصد صیہونی سمجھتے ہیں کہ جنگ غزہ سیاسی مفادات کے لئے جاری رہے گی۔

اس سروے کے مطابق صیہونی وزیر جنگ یواو گالانت کو برخاست کئے جانے کے بعد 58 فیصد صیہونیوں کا اعتماد نتن یاہو سے ختم ہوچکا ہے۔

اس سروے میں 62 فیصد صیہونیوں کا کہنا ہے کہ یسرائیل کاتس صیہونی حکومت کی وزیر جنگ کے عہدے کے لئے مناسب نہیں ہیں۔

سابق صیہونی وزیر جنگ یواو گالانت

غاصب صیہونی حکوت کے ٹی وی چینل 12 کے اس سروے کے مطابق 45 فیصد صیہونی اپنی حکومت کے مستقبل کے حوالے سے بدظن ہوچکے ہیں۔

 

ٹیگس