Nov ۲۰, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
  • غزہ کی بحرانی صورتحال پر اقوام متحدہ کی شدید تشویش

مشرق وسطی کے امن عمل میں اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر ونسلینڈ نے موسم سرما کی آمد پر غزہ میں موجودہ انسان دوستانہ صورت حال پر سخت خبردار کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: مشرق وسطی کے امن عمل میں اقوا متحدہ کے خصوصی کوارڈینیٹر نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ جیسا کہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا تھا حزب اللہ لبنان اور اسرائیل کے درمیاں گذشتہ ایک سال سے جاری جھڑپیں اب ہمہ جہتی جنگ میں تبدیل ہو گئی ہیں جبکہ حد سے زیادہ خوف و دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی آمد پر غزہ میں موجودہ انسان دوستانہ صورت حال خطرناک بنی ہوئی ہے اور وہاں کے لوگوں کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے موجودہ صورت حال کے پیش نظر فوری طور پر جنگ بندی، قیدیوں کی رہائی، سفارتی کوششیں تیز کئے جانے اور لبنان سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد سترہ سو ایک پر مکمل طور پر عمل درآمد کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگس