Dec ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • دو مہینوں کے دوران غزہ میں 32 صیہونی فوجی ہلاک

صہیونی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ دو مہینوں کے دوران شمالی غزہ میں بتیس فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: مہر خبر رساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صیہونی فوج نے باضابطہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ اور بیت لاہیہ میں حالیہ فوجی کارروائیوں کے آغاز سے لے کر اب تک بتیس فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب القدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں صیہونی قابض افواج کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔ دراین اثناء الاقصی بریگیڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں جاسوسی کے دوران صیہونی ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔
دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیہ میں ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں پندرہ فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

 

ٹیگس