امریکہ، تحریر الشام کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکالنے کے امکان کو مسترد نہیں کیا
امریکی حکومتی انتظامیہ نے تحریر الشام کو امریکہ میں دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکالے جانے کے امکان سے انکار نہیں کیا۔
سحر نیوز/ دنیا:ایک سینیئر امریکی حکومتی اہلکار نے اتوار کی شب تحریر الشام (جس نے دمشق اور شام کے دیگر حصوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے) کے بارے میں بتایا کہ اس تنظیم میں بہت سے گروہ شامل ہیں اور ہمیں زمینی حقائق کے حوالے سے ہوشیار، محتاط اور حقیقت پسند ہونے کی ضرورت ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے گزشتہ دور صدارت میں تحریر الشام کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سینیئر امریکی اہلکار نے تحریر الشام کو غیر ملکی گروپوں کی فہرست سے نکالے جانے کے امکان کو رد کرنے سے انکار کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ تحریر الشام کے ادارتی بورڈ کی باتیں معقول ہیں۔ انہوں نے اب تک صحیح کام کیا ہے، لیکن وہ واحد گروپ نہیں ہیں۔ جنوب سے اپوزیشن گروپوں کا ایک گروہ بھی دمشق پہنچ گیا ہے جو بہت مختلف ہیں۔