صیہونی حکومت کی شام کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری + ویڈیو
Dec ۱۰, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے دمشق کے اطراف، حمص، حماہ اور الرقہ پر شدید بمباری کی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: العالم نیوز چنیل کی رپورٹ کے مطابق شام میں بشار اسد کی حکومت کے سقوط کے بعد صیہونی حکومت شامی فوج کے ڈھائی سو سے زائد مراکز پر بمباری کرچکی ہے جن میں شامی فوج کے اہم ترین تنصیبات، درجنون جنگی طیارے، اینٹی میزائل سسٹم اور زمین سے زمین نیز زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں اور دیگر اہم ہتھیاروں کے گودام تباہ ہوگئے ہیں۔