صہیونی حکومت کی اب تک شام کے 500 فوجی مراکز پر بمباری + ویڈیو
Dec ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۹ Asia/Tehran
عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے شام کا فضائی دفاعی نظام برباد کردیا ہے اور اب تک شام کے پانچ فوجی مراکز پر بمباری کرچکی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شام میں فضائی کارروائی تیز کردی ہے اور اب تک شامی کے اسٹریٹیجک فوجی اہداف پر 500 سے زائد فضائی حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں شام کا فوجی اور انتظامی اسٹرکچر تباہ و برباد ہوگیا۔
صیہونی فوج نے شام میں لطاکیہ اور طرطوس کے فوجی مقامات، بندرگاہوں اور میزائل گوداموں کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ صیہونی حکومت کے فوجیوں کے زمینی دستے گولان کی پہاڑیوں پر اپنے قبضے کو بڑھا رہے ہیں۔