Dec ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا تعطل ختم

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی دو ہزار پچیس کے سلسلے میں طویل عرصے سے جاری تعطل کا آخرکار ایک حل نکال لیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: چیمپئنز ٹرافی پر جاری تنازعہ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئي سی سی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر ہو گی۔

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہندوستان و پاکستان فیوژن فارمولے کا اعلان کر دیا، فیوژن فارمولا چیمپئنز ٹرافی، ویمن ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پرنافذ ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سن دو ہزار اٹھائیس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

آئی سی سی نے کہا ہے کہ سن دو ہزار ستائیس تک ہندوستان و پاکستان ایک دوسرے کے ملک میں آئی سی سی کا میچ نہیں کھیلیں گے اور پاکستان کو ملنے والے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو ہزار اٹھائیس پر بھی یہی فارمولا نافذ ہو گا۔

معاہدے کے تحت آٹھ ٹیموں کے اس مقابلے میں ہندوستان کے میچز ایک غیر جانبدار مقام پر کھیلے جائیں گے جبکہ بدلے میں آئی سی سی کے وہ مقابلے، جن کی میزبانی ہندوستان کرے گا، اس میں پاکستان اور ہندوستان کے میچز بھی نیوٹرل وینیوز پر منعقد ہوں گے۔

ٹیگس