پانامہ کی آزادی پر سمجھوتا نہیں کیا جائےگا: ہوزے راؤل ملینو
Dec ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
پانامہ کے صدر ہوزے راؤل ملینو نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ کی آزادی پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پانامہ پر حد سے زیادہ چارجز لگانے کا الزام لگاتے ہوئے پاناما کینال پر کنٹرول کی دھمکی دی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پانامہ کینال کو غلط ہاتھوں میں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اصولوں پر عمل نہ ہوا تو امریکہ جلدی کینال واپس لے لے گا۔
پانامہ کے صدر ہوزے راؤل ملینو نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریٹ کسی کی خواہش پر مقرر نہیں کیے گئے۔ کینال پانامہ کی ملکیت ہے اور اس کی آزادی پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔