Dec ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
  • میکسیکو: طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا:  غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی مغربی ریاست جالسکو میں چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

جالسکو سول پروٹیکشن کے مطابق حادثہ جالسکو کے دور دراز جنگلاتی اور مشکل رسائی والے علاقے میں پیش آیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق جائے حادثہ سے 7 افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ حادثے کے بعد طیارے میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

ٹیگس