Dec ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • دنیا بھر میں مظلوموں کے سروں سے چھت چھیننے والے امریکا میں بے گھر شہریوں کی تعداد اپنے عروج پر پہنچی

دنیا کی سپر پاور کہے جانے والے امریکا میں بے گھر افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق دوہزار چوبیس میں امریکا میں بے گھر افراد کی تعداد سات لاکھ اکہتر ہزار ہو گئی ہے۔ امریکی ادارہ برائے ہاؤ سنگ اور اربن ڈیولپمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں چھت سے محروم آبادی میں گزشتہ سال کی نسبت رواں سال اٹھارہ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکا میں سستی رہائش کے مواقع نہ ملنے کی وجہ سے اس شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ادارے کے مطابق یہ اب تک کے سب سے زیادہ اعداد و شمار ہیں، بہت سارے افراد عارضی محفوظ پناہ گاہوں میں مقیم ہیں، جنہیں کسی صورت میں گھر نہیں کہا جا سکتا۔

 

ٹیگس