سڈنی ٹیسٹ: پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا کے ایک وکٹ پر نو رن
Jan ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
سڈنی ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر نو رن بنالئے تھے۔
سحرنیوز/دنیا: سڈنی ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر نو رن بنالئے تھے جبکہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی ٹیم پہلی اننگ میں ایک سو پچاسی رن بناکر آؤٹ ہوگئي ۔ کپتان روہت شرما کی غیر موجودگی میں جسپریت بمہراہ اس ٹسیٹ میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہيں۔ ہندوستان کی طرف سے کوئي بھی بلّے باز جم کر نہ کھیل سکا اور ریشب پنتھ نے سب سے زیادہ چالیس رن بنائے جبکہ جڈیجا اور کوہلی نے بالترتیب چھبیس اور بیس رن بنائے ۔ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم کھیلنے اتری تو نو رن پراس کا بھی پہلا وکٹ گرگيا اور عثمان خواجہ دو رن بناکر آؤٹ ہوگئے موجودہ سیریز میں آسٹریلیا کو دو ایک سے برتری حاصل ہے