جنوبی افریقہ: سونے کی کان کے حادثے میں 78 افراد ہلاک
جنوبی افریقہ میں سونے کی کان میں ہوئے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد اٹھہتر ہو گئی۔
سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ میں موت کے گھر سے معروف ہونے والی سونے کی کان میں پھنسے مزید بیالیس غیر قانونی کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد اٹھہتر ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زندہ بچ جانے والے ایک سو چھیاسٹھ کان کنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ پولیس نے ان غیر قانونی کان کنوں کے لیے کئی ماہ سے خوراک اور پانی کی فراہمی روک رکھی تھی جسے ٹریڈ یونینز نے روزی روٹی کمانے کی کوشش کرنے والے مایوس لوگوں کے خلاف ’ہولناک‘ ریاستی کریک ڈاؤن قرار دیا تھا۔
دسمبر کے مہینے میں مقامی عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ رضاکار، کان کنوں کے لیے ضروری امداد بھیج سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ جوہانسبرگ کے جنوب مغرب میں واقع اِسٹِل فونٹین کی سونے کی غیرقانونی کان میں پیر کے روز حادثہ پیش آیا تھا۔