Jan ۲۱, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • غرب اردن پر صیہونی قبضے کی بابت انتباہ؛ انتونیو گوترش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے صیہونی حکومت کے ذریعے غرب اردن کے بعض حصوں یا مکمل طور پر قبضے کی بابت خبردار کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور غرب اردن پر قبضے پر مبنی اسرائیلی حکام کے بیانات کی مذمت کی ہے-

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر غرب اردن پر قبضے پر مبنی اسرائیلی حکام کے بیانات کی مذمت کی۔
انتونیو گوترش نے کہا کہ غزہ اور غرب اردن کی ارضی سالمیت خطرے میں پڑ جانے کی جانب سے شدید پریشانی لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں اسرائیلی حکام کے بیانات بڑی تبدیلیوں کی جانب اشارہ کر رہے ہیں جو کہ تشویش کا باعث ہے۔

ٹیگس