Jan ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • حماس اپنا اقتدار بچانے میں کامیاب رہی ہے، صیہونی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ

صیہونی ذرائع نے غزہ کی جنگ میں شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس بدستور غزہ میں موجود ہے اور وہاں کا نظام سنبھال رہی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: والا نیوز وب سائٹ کے مطابق حماس اپنا اقتدار بچانے میں کامیاب رہی ہے اور حالات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حماس طویل جنگ کے باوجود، ہر جگہ موجود ہے اور غزہ پٹی پر اس کا قبضہ ہے۔ اس نیوز وب سائٹ نے لکھا ہے کہ عزالدین القسام بریگيڈ کے ترجمان کا زندہ رہنا، صیہونی حکومت کے فوجی اور سیکوریٹی اداروں کی شکست کے معنی میں ہے۔
دیگر صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی لکھا ہے کہ اسرائيل، سات اکتوبر سن دو ہزار تیئیس میں ہی جنگ ہار گيا تھا اور اس کے بعد اس نے جو کچھ کیا وہ در اصل نقصانات کو کم کرنے کے لئے تھا۔

ٹیگس