تل ابیب: گفعاتی بریگیڈ کے 86 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
صیہونی فوج کے ترجمان نے غزہ کے خلاف جنگ میں گفعاتی بریگیڈ کے چھیاسی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: صیہونی میڈيا کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ سات اکتوبر دو ہزار تیئس سے غزہ کے خلاف جنگ کے دوران، گفعاتی بریگیڈ کے چھیاسی فوجی ہلاک ہوئے جن میں متعدد کمانڈر اور فوجی افسران بھی شامل ہیں۔
بعض صیہونی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کرکے رپورٹ دی ہے کہ ایک سال تین مہینے کے بعد گفعاتی بریگیڈ نے اپنے چھیاسی کمانڈروں اور فوجیوں سے ہاتھ دھوکر غزہ سے پسپائی اختیار کی ہے۔
گفعاتی بریگیڈ، صیہونی فوج کی بہت ہی ماہر بریگیڈوں ميں شمار ہوتی ہے جس کے لئے کہا جاتا ہے کہ اس کو غزہ کے محاذ پر جنگ کی مہارت حاصل ہے۔
اس سے پہلے صیہونی روزنامے ہاآرتص نے بھی رپورٹ دی تھی کہ غزہ کے ساکنین کے خلاف جنگ ميں اسرائیلی فوج کے ڈویژن ایک سو باسٹھ کے دو سو پینتیس فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔