جنگ غزہ میں تل ابیب کی شکست کا اعتراف؛ صیہونی حکومت کے سابق عہدیدار
صیہونی حکومت کے ایک سابق عہدیدار نے جنگ غزہ میں تل ابیب کی واضح شکست کا اعتراف کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ گیورا آیلینڈ نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ جنگ میں شکست ہوئی ہے اور جنگ بندی کا معاہدہ حماس کی پیشرفت میں رکاوٹ نہیں ہے۔ اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ اسرائیل کو غزہ کی جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ حماس نے واضح فتح حاصل کی، سابق صہیونی عہدیدار نے کہا کہ یہ جنگ اسرائیل کے لیے ایک بڑی شکست ہے کیونکہ حماس نہ صرف اسرائیل کے مقاصد کے حصول میں حائل ہوئی، بلکہ اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب رہی، جن میں سے ایک اقتدار میں رہنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدہ حماس کو اپنی طاقت اور صلاحیتوں کو دوبارہ مضبوط ہونے سے نہیں روکتا بلکہ انہیں آگے بڑھا سکتا ہے۔ اگر حماس مضبوط ہوتی ہے اور اسرائیل اس کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو یہ اسرائیل ہو گا جس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔