آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت؛ روس کے وزیرخارجہ
Feb ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے بحران کا بنیادی حل ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے۔
سحرنیوز/دنیا: روس نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
لاوروف نے فلسطینی تنازعہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو کو ایسے اشارے موصول ہو رہے ہیں کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے نفاذ میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مشرق وسطی کے مسائل کا حل صرف ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں ہے۔