دنیا کو سو بار ختم کرنے کی جوہری توانائی کا اعلان؛ ٹرمپ
Feb ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
امریکی صدر ٹرمپ نے جارحانہ عزائم اور اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیاروں کا اتنا بڑا ذخیرہ موجود ہے کہ ہم سو بار دنیا کو تباہ کر سکتے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کو نئے جوہری ہتھیار بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ امریکا، روس اور چین اپنے دفاعی بجٹ کو آدھا کر دیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوتن اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملا قات میں یہ پیشکش رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے اس قسم کے بیان سے عالمی سطح پر ایٹمی اسلحہ دوڑ شروع ہو سکتی ہے جبکہ یہ صورت حال عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔