جنوبی حیفا میں صیہونی مخالف کارروائیاں، متعدد صیہونی زخمی + ویڈیو
Feb ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
شمالی مقبوضہ فلسطین کے حیفا شہر میں دو صیہونی مخالف کارروائیوں میں بارہ صیہونی زخمی ہو گئے ہيں۔ اس کارروائی میں دس صیہونی کار کے نیچے آ گئے اور دو پولیس اہل کاروں پر چاقو سے حملہ ہوا۔
سحرنیوز/دنیا: صیہونی ٹیلی ویژن چینل 14 کے مطابق، حیفا میں ایک کار حملے میں 10 صیہونی آباد کار زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
دریں اثناء صیہونی ایمرجنسی منیجمنٹ آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ اسی علاقے میں صیہونی مخالف کارروائیوں کے نتیجے میں 2 صیہونی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔